مسلم اقلیتیں

سربراہ ہانگ کانگ کی مسجد کی بیحرمتی پر مسلمانوں سے معذرت

ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پھینکے گئے نیلے رنگ سے سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کی خوبصورتی خراب ہونے پر مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ملزمان کو چین حوالگی سے متعلق قانون سازی کیخلاف حکومت مخالف پُرتشدد فسادات کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اُن پر نیلے رنگ کا پانی پوری پریشر سے پھینکا گیا تاہم یہ رنگ مرکزی شاہراہ پر واقع ہانگ کانگ کی سب سے بڑی مسجد پر بھی لگ گیا جس سے بیرونی دیواریں اور سیڑھیاں داغدار ہوگئیں اور اندورنی حصے میں بھی نیلا پانی بھر گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد مقامی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور مسجد انتظامیہ نے مقامی انتظامیہ سے مسجد کی بیحرمتی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم مقامی انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ واقعی کی اطلاع ملنے پر ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم فوری طور پر مسجد پہنچیں۔ مقامی انتظامیہ کو نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دیا اور مسجد انتظامیہ و عام مسلمانوں سے معافی مانگی۔
آج صبح جب ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم پولیس چیف کے ہمراہ مسجد کے دورے پر پہنچیں تو مسجد کے منتظمین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلمان شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔ کیری لام نے بتایا کہ وہ خود اس واقعے پر معذرت کرنے آئی تھیں جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ کیری لیم کی ہدایت پر مسجد کے در و دیوار کو صاف کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں تین لاکھ مسلمان آباد ہیں۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کے حوالے کرنے اور وہیں پراسیکیوشن کرنے سے متعلق قانون سازی پر تین ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران سیکڑوں کو مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی و ہلاک ہوچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago