عالم اسلام

شام کی زمین پر قبضے کا ارادہ نہیں، ترک صدر

ترکی کے وزیراعظم طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ شام پر کیے گئے حملے کا مقصد زمین کے ٹکڑے پر قبضہ کرنا نہیں ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے انقراہ میں ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی حمایت نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کسی دوسرے ملک کی سر زمین پر نظریں نہیں رکھتا۔
اردوان نے کہا کہ ان پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ یہ آپریشن شام کی سر زمین کے کچھ حصوں پر قبضے کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں، لیکن یہ الزامات عائد کرنے والے ہماری توہین کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ انقراہ کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے جو کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کی ذیلی جماعت ہے جسے امریکا اور یورپی یونین نے بھی بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ 05 اکتوبر کو شام کے صدر طیب اردوان نے شام میں فوجی آپریشن کا عندیہ دیا تھا جس کا مقصد شام میں ترکی کی سرحد سے متصل سرحد پر ایک ’’سیف زون‘‘ بنانا تھا۔
طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی شام میں دریائے فرات کے مشرق میں فضائی اور زمینی فوجی آپریشن کرے گا اور یہ آپریشن جلد شروع ہوسکتا ہے۔
اپنے اس اعلان کے بعد 09 اکتوبر کو ترک فوج شام میں آپریشن شروع کردیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اب تک 5 ہزار سے زائد ترک فوجی اس آپریشن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
ترکی کے اس اقدام کو عرب ممالک، امریکا اور یورپی یونین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپی ممالک کو دھمکی دی تھی کہ اگر شام میں ہونے والے فوجی آپریشن کے ان کے اس اقدام کو حملہ کہا گیا تو یورپ میں انسانوں کا سیلاب آجائے گا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago