مسلم اقلیتیں

سری لنکا میں بدھ انتہا پسند رہنما کی مسلمانوں کو سنگسار کرنے کی دھمکی

سری لنکا میں بدھ انتہا پسند رہنما نے مسلمان ڈاکٹر پر بدھسٹ خواتین کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ردعمل کے طور پر مسلمانوں کو سنگسار کرنے کی دھمکی دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ مت رہنما کی جانب سے بے سروپا الزام لگانے کے بعد سے سری لنکا میں مسلمان شہریوں کو بدھ مت کے شدت پسند پیروکاروں کی جانب سے جانوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
بدھ مت رہنما ’وراکاگوڈا سری گناناراتھانا تھیرو‘ نے پیروکاروں کو مسلمانوں کو سنگسار کرنے اور تشدد پر اکساتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایک مسلمان ڈاکٹر نے 4 ہزار سے زائد بدھسٹ خواتین کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کیا۔
بدھ مت رہنما نے پیروکاروں کو مسلمان کے ریستورانوں اور دکانوں کے بائیکاٹ کی ہدایت کرتے ہوئے مضحکہ خیز الزام عائد کیا کہ مسلم ریسٹورینٹس میں بدھ متوں کو ایسا کھانا کھلایا جاتا ہے جس کے کھانے سے بدھسٹ خواتین بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائیں گی۔
’وراکاگوڈا سری گناناراتھانا تھیرو‘ نے مسلمانوں کو سنگسار کرنے کی اپنی دھمکیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زاتی رائے نہیں بلکہ مسلمان ڈاکٹر کے ہاتھوں متاثرہ بدھ مت خواتین کا مطالبہ ہے۔
واضح رہے کہ ایسٹر تہوار کے موقع پر چرچوں اور ہوٹلوں پر خود کش دھماکوں میں 250 افراد کی ہلاکت کے بعد سری لنکا میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ ہوگئی تھی اور مسلم آبادیوں پر سب سے زیادہ حملے شدت پسند بدھسٹ کی جانب سے کیے گئے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago