مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر انسانیت سوز مظالم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 2 نہتے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردیں اور مریضوں کو بھی اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی گئی، انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بند کردی گئیں۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے بنی ہال کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بھی بند کردی جس سے مسافروں کو نہایت دشواری اور کوفت کا سامنا رہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 210 گرفتار کشمیریوں کی کیس اسٹڈی کی گئی، ان افراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا اور شفاف ٹرائل اور متعلقہ حقوق سے ناصرف محروم رکھا گیا بلکہ ضمانت کا حق بھی نہیں دیا گیا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago