مسلم اقلیتیں

سری لنکا نے 200 مسلمان مبلغین سمیت 600 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا

سری لنکا نے ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 2 سو مسلمان مبلغین سمیت 6 سو غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے وزیر داخلہ وجیرہ ابے وردینا نے کہا کہ مذہبی رہنما قانونی طور پر آئے تھے لیکن حملوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن سے قبل یہ تمام افراد ویزوں کی مدت سے زیادہ عرصے تک قیام کرتے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ملک بدر کردیا گیا۔
ابے وردینا نے کہا کہ ’ ملک کی موجوہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ویزا سسٹم میں نظرثانی کی ہے اور مذہبی رہنماؤں کے لیے ویزا کی پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ جن لوگوں کو ملک بدر کیا گیا ان میں 2 سو اسلامی مبلغ شامل تھے‘۔
21 اپریل کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور 5 سو افراد زخمی ہوئے، ان حملوں میں مقامی مذہبی رہنما ملوث تھا جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک بھارت گیا اور وہاں جنگجوؤں سے رابطے قائم کیے۔
سری لنکن وزیر داخلہ نے ملک بدر کیے جانے والے افراد کی شہریت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ویزا کی مدت ست زیادہ قیام کرنے والوں میں بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور مالدیپ کے شہری شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہاں مذہبی انسٹی ٹیوٹ ہیں جہاں دہائیوں سے غیر ملکی مبلغ آرہے ہیں‘۔
ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہاں کچھ ایسے ہیں جو یہاں تیزی سے پھیل گئے، ہم ان پر زیادہ توجہ دیں گے۔
سری لنکن وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ویزا پالیسی سے متعلق خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ غیر ملکی مذہبی 21 اپریل کو ہونے والے خود کش بم دھماکوں کو دہر اسکتے ہیں جس میں 3 گرجا گھروں اور ہوٹلز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ان حملوں کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور مشتبہ افراد کو ڈھونڈنے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور فوج کو اختیارات دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ملک بھر میں دھماکا خیز مواد اور انتہا پسندوں کو ڈھونڈنے کے لیےگھر گھر تلاشی جاری ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago