تہران (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ)ایران کے ممتاز سنی عالم دین مولانا عبدالحمید آج (جمعرات اٹھائیس مارچ) کو روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں آپ بین الاقوامی کانفرنس ’’اسلام؛ امن و رحمت کا پیغام‘‘ میں شرکت کریں گے۔
صدر دارالعلوم زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، مولانا عبدالحمید مذکورہ کانفرنس کی اختتامیہ میں شرکت کے لیے تیس مارچ کو چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جائیں گے جہاں متعدد سیاسی و دینی شخصیات سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔
چیچنیا سمیت روس کے بعض دیگر علاقوں میں دارالعلوم زاہدان کے متعدد فضلا دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کانفرنس رابطہ عالم اسلامی اور چیچنیا کی اسلامی امور اور افتا تنظیم کے تعاون سے منعقد ہورہی ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں علمائے کرام، دانشور حضرات اور مفکرین شریک ہیں۔
پاکستان سے مولانا قاری حنیف جالندھری بھی اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
اس کانفرنس میں اسلام میں ہم موجودیت کے اصول، روسی مسلمان اور امن کے حامی معاشرے، دہشت گردی اور شدت پسندی، مسلمان اور تہذیبی تعلقات جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان