مسلم اقلیتیں

نیوزی لینڈ کے اخبارات کا شہدا مساجد کو ’سلام‘

سانحہ کرائسٹ چرچ پر عالم اسلام اور شہداء مساجد سے عقیدت کے اظہار کے لئے مقامی اخبار نے پہلے صفحے پر ’سلام‘ لکھ کر شائع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے اخبارات نے جمعہ کے روز اپنے صفحات پر عالم اسلام اور’شہدا مساجد‘ کرائسٹ چرچ کو خصوصی جگہ دی۔
نیوزی لینڈ کے اخبار ’دی پریس‘ کرائسٹ چرچ، جنوبی آئس لینڈ کے’ پریمیئر ڈیلی اخبار‘ اور دیگر ویب سائٹ نے اپنے پہلے صفحے پر عربی زبان میں ’سلام‘ لکھ کرشائع کیا،جس کے ساتھ انگریزی ترجمہ بھی تحریر کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اخبارات اور ویب سائٹس نے عربی میں ’سلام‘ لکھنے کے ساتھ ہی انگریزی میں اس کا ترجمہ ’امن‘ بیان کیا ۔
دیگر اخبارات ’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘، ’دی ڈومینیئن پوسٹ‘ اور ’اوتاگو ڈیلی ٹائمز‘ نے بھی سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نیوزی لینڈ ہیرالڈ اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر مسجد کا خاکہ دل کے نقش سے بھر کر بنایا، جس میں لکھا ’اذان ‘اور نیچے واضح کیا کہ ’اتحاد میں طاقت ہے‘۔
دی ڈومینیئن پوسٹ نے پہلے صفحے پر سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہداء کے نام تحریر کیے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا وقت واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آج یاد کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں اسٹوڈیو میں موجود اینکرز بھی اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ میں غیر مسلم خواتین حجاب پہن کر اسکول اور دفاتر جارہی ہیں اور حجاب پہنے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

2 weeks ago