بيانات

اسلام کا خلاصہ توحید اور اتباع قرآن وسنت ہے

خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے سات دسمبر دوہزار اٹھارہ کے خطبہ جمعہ میں ’خداجوئی اور حق طلبی‘ کو فطری مسئلہ یاد کرتے ہوئے شرک و ریاکاری اور کفریہ عقائد سے پرہیز کرنے پر زور دیا اور توحید ہی کو نجات کا واحد راستہ قرار دیا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا: اللہ تعالی نے انسان کی خلقت اس طرح بنائی ہے کہ اس کی ضمیر میں ہمیشہ خدا کا طلب موجود رہتاہے۔ وہ ہمیشہ اللہ کے محتاج رہتاہے اور اس سوچ میں دن رات گزارتاہے کہ کس طرح اپنے رب تک پہنچ جائے۔
انہوں نے مزید کہا: انسان اپنے رب کی تلاش میں اکثر اوقات غلطی کا ارتکاب کرتاہے اور رب العالمین کو چھوڑکر پتھروں، بتوں اور اولیاءاللہ کے مزارات کو معبود بناتاہے۔ بدھ مت کے پیروکار بتوں کا پوجا کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ بتوں کے ذریعے وہ اللہ تعالی سے قریب ہوجاتے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک نے ایسے مشرکین کے حوالے سے فرمایاہے: ” ہم ان کی عبادت نہیں کرتے مگر اس لیے کہ وہ ہمیں الله سے قریب کر دیں” زمر: 3
مولانا عبدالحمید نے کہا: آج بھی اگر دنیا کے بت پرستوں سے پوچھا جائے تم کیوں غیراللہ کی عبادت کرتے ہیں؟ ان کا جواب یہی ہوتاہے کہ یہ واسطے ہیں۔ حالانکہ غیراللہ کی عبادت اور انہیں واسطہ بنانا کسی بھی نیت کے ساتھ شرک و کفر ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اللہ تعالی کے لیے اسلام کے سوا کوئی دین معتبر اور قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ مذاہب اپنے وقت میں قابل قبول تھے، لیکن اب اللہ رب العزت نے تمام سابقہ ادیان کو منسوخ فرمایاہے۔اللہ تک پہنچنے کا واحد راستہ اسلام ہی ہے۔
شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے کہا: نبی کریم ﷺ سے پہلے تمام انبیا موحد تھے اور وہ شرک و کفر سے بری ہیں۔ لیکن ان کے نام لیوا افراد کفر و شرک کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اسلام تمام سابقہ مذاہب کی اچھائیوں، قرآن پاک تمام سابقہ آسمانی کتابوں کی خوبیوں اور نبی کریم ﷺ تمام سابقہ نبیوں کی تعلیمات کو جامع بناکر آئے ہیں۔ اسلام کا خلاصہ توحید ہے اور قرآن و سنت کی پیروری کامیابی کا راز ہے۔
انہوں نے مزید کہا: نبی کریم ﷺ کی سیرت بہترین سیرت اور رول ماڈل ہے؛ صحابہ کرامؓ نے دن رات نبی اکرمﷺ کی تمام حرکات و سکنات کو ریکارڈ کرکے اگلی نسلوں تک پہنچایا۔ آپﷺ کی زندگی و موت سب اللہ ہی کے لیے تھیں۔
مولانا عبدالحمید نے اپنے خطاب کو مکمل کرتے ہوئے کہا: سب کی نجات قرآن پاک میں ہے جس میں کوئی تحریف نہیں ہوئی ہے اور قیامت تک یہ کتاب محفوظ رہے گی۔ ہمارا دین عمل اور کرنے کا دین ہے، باتوں اور نعروں کا نہیں۔لہذا سب عمل کے لیے اٹھ کھڑے ہوجائیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago