ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: مولانا سمیع الحق کی شہادت پر مولانا عبدالحمید کا تعزیتی پیغام

زاہدان (سنی آن لائن+عبدالحمید ڈاٹ نیٹ)اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے بیان دیتے ہوئے مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے تلامذہ، متعلقین اور پاکستان کے علمائے کرام اور اصحاب مدارس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سنی آن لائن اردو کے مطابق، صدر دارالعلوم زاہدان و خطیب اہل سنت کا تعزیتی پیغام ان کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہوچکاہے جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
مولانا سمیع الحق کو ایک بزدلانہ حملے میں شہید کرنے کی خبر بندہ اور یہاں کے علمائے کرام اور اہل مدارس کے لیے حزن و الم کا باعث بنا۔
آپ مولانا عبدالحق رحمہمااللہ کے صاحبزادے تھے جو دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے بانی تھے۔ پاکستانی عوام نے سالہا سال مولانا سمیع الحق کی علمی اور سیاسی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ علمی تبحر و پختگی، میانہ روی اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اس خیرخواہ و حقانی عالم دین کی خصوصیات میں شامل ہیں۔
امید ہے پاکستان کے سکیورٹی حکام ان نازک حالات کی اہمیت کے پیش نظر جلد از جلد مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا پتہ لگاکر انہیں گرفتار کرکے انہیں عدالت کے سپرد کریں گے تاکہ اس ملک کے اتحاد محفوظ رہے اور مزید بدامنیوں کا راستہ بند ہوجائے۔
بندہ اس حادثے کی پرزور مذمت کرکے پاکستان کے علما و اہل مدارس، مولانا کے تلامذہ و متعلقین، اہل خانہ اور تمام پاکستانیوں سے تعزیت کا اظہار کرتاہے۔
اللہ تعالی نے مولانا سمیع الحق کو شہادت کی موت جو ان کی دلی تمنا بھی تھی، نصیب فرمائی۔ اللہ رب العزت جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔
(مولانا) عبدالحمید

خطیب اہل سنت و صدر دارالعلوم زاہدان

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago