مسلم اقلیتیں

روہنگیا مسلمانوں کی واپسی اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، بنگلہ دیش

بنگلا دیش نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے سیکریٹری شاہد الحق اور میانمار کے خارجہ امور کے انچارج مائنٹ تھو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے انتظامات پرغور کیا گیا۔ مہاجرین کی واپسی کے لیے رُوٹ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔
بنگلا دیش حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ میانمار حکومت کی جانب سے مہاجرین کے تحفظ اور مکمل انتظامات کی یقین دہانی کے بعد مہاجرین کیمپ میں موجود 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا آغاز اگلے ماہ کے وسط سے ہوجائے گا۔ امید ہے کہ مہاجرین کی آبادکاری خیر اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوجائے گی۔
میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو مہاجرین کی آباد کاری اور میانمار میں مظالم کی شفاف تحقیقات کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے، دورہ جاپان میں صدر شنزو آبے نے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی اس معاملے پر آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کردی تھی۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل میانمار فوج اور شدت پسند بدھ مت کے پیروکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔ املاک نذرِآتش کردی گئی تھیں اور خواتین کی عصمت دری کی گئی تھی اور بچ جانے والے روہنگیا مسلمانوں نے بنگلا دیشی سرحد پر بنائے گئے کیمپوں میں پناہ لی تھی جن کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago