مسلم اقلیتیں

روہنگیا اوربنگلادیشی مسلمانوں کودیکھتے ہی گولی مار دینی چاہیے، رہنما بی جے پی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ بنگلا دیشی اور روہنگیا مسلمان کیڑے مکوڑے ہیں اگر یہ اپنے وطن واپس نہیں جاتے تو انہیں گولی مار کر ہلاک کردینا چاہیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے تلنگانہ اسمبلی سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں اور بنگلا دیشی تارکین وطن کو فوری طور پر بھارت سے بے دخل کردینا چاہیے اوراگر وہ نہیں جائیں تو انہیں دیکھتے ہی گولی مار دینی چاہیے۔
انتہا پسند ہندو نظریات رکھنے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہزاروں بنگلا دیشی اور روہنگیا مسلمان غیر قانونی طور پر بھارت میں رہ رہے ہیں اب انہیں واپس اُن کے ملک بھیج دینا چاہیے، بھارت میں ایسے کیڑے مکوڑوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔
راجہ سنگھ نے مسلمان تارکین وطن کے حوالے نفرت آمیز بیان اس وقت جاری کیا جب تلنگانہ اسمبلی میں اس مسئلے پر بحث جاری تھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعوی کیا کہ روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن کی آبادکاری میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین اسمبلی ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ مودی حکومت میں اقلیتوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام لگاکر انہیں بے دخل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ حال ہی میں بھارتی ریاست آسام نے 40 لاکھ افراد کو شہریت دینے سے انکار کردیا ہے جن میں اکثر بنگلا دیشی مسلمان شامل ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

11 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago