مسلم اقلیتیں

خاتون حریت رہنما عائشہ اندرابی سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل

تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگر جیل میں قید دختران ملت کی چیئر پرسن اور تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو اُن کی دیگر دو خاتون ساتھیوں ناہید نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ادارے (NIA) کے اہلکار اپنے ہمراہ نئی دہلی لے گئے جہاں تینوں خاتون رہنماؤں کو نئی دہلی جیل میں رکھا جائے گا۔
بھارت کے تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے حریت پسند رہنما عائشہ اندرابی کے خلاف رواں سال 26 اپریل کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون رہنماؤں پر بھارت کے خلاف عوامی جذبات بھڑکانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کا پرچم لہرانے پرعائشہ اندرابی سمیت دیگر خواتین کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکم پر سری نگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago