ایرانی اہل سنت کی خبریں

بلوچ قبائل میں بانٹے گئے اسلحہ واپس لے لیں

مولانا محمدحسین گورگیج نے پولیس کے ہاتھوں بعض بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور بلوچستان کے بلوچ قبائل کے درمیان اسلحہ بانٹنے پر سخت تنقید کی۔
سنی آن لائن نے مولانا گورگیج کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، انہوں نے بلاوجہ اسلحہ کی تقسیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یہ ایک غلط پالیسی تھی کہ قبائل کے درمیان اسلحہ بانٹا گیا جو بعد میں معمولی چپقلشوں پر ان کا استعمال ہوا اور لوگوں کو قتل کیا گیا۔ عوام میں اسلحہ بانٹنے سے دفاع اور امن کے مقاصد پورے نہیں ہوسکتے۔
جامعہ فاروقیہ گالیکش کے صدر و مہتمم نے مزید کہا: کچھ لوگوں کا ارادہ ہے کہ صوبہ گلستان کے بلوچ قبائل کو بھی مسلح کریں۔ ہم ہرگز اس کو پسند نہیں کرتے اور اسے نہیں مانتے ہیں۔ جو عناصر ایسے پلان رکھتے ہیں، وہ ملک و ملت سے خیانت کرتے ہیں۔ متعلقہ حکام کو چاہیے ایسے افراد کو قابو کریں۔
بلوچ عمائدین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: عمائدین کو میری نصیحت ہے کہ نوجوانوں کو بندوق تھمادینے کے بجائے انہیں اعلی تعلیم دلوائیں اور یونیورسٹیوں کی راہ انہیں دکھائیں۔ یہ بلوچ قوم کے لیے شرم کی بات ہوگی کہ دو قبائل آپس میں لڑپڑیں۔
آزادشہر کے خطیب نے دن دیہاڑے فائرنگ اور بلوچ نوجوانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: روز بلوچستان میں نوجوان معاشی مسائل سے تنگ آکر چند لیٹر ڈیزل یا چاول لاتے ہیں، لیکن پولیس اہلکار ان پر فائر کھول کر انہیں قتل کرتے ہیں۔ جب تک عوام کے حقوق پامال ہوں گے، امن اور ترقی کا امکان نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: پولیس کو چاہیے عوام کی خدمت کرے، ان کے مدمقابل نہ آئے۔ جب کوئی شکوہ کرتاہے، اسے انتہاپسند قرار دے کر منحرف و باغی سمجھا جاتاہے۔ عوام کا حق انہیں دلوائیں تاکہ کوئی صدائے احتجاج بلند نہ ہو۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago