مسلم اقلیتیں

میانمار: شمالی ریاست میں کشیدگی سے ہزاروں افراد کی ہجرت

میانمار کے شمالی علاقے میں فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے قائم ادارے (او سی ایچ اے) کے سربراہ مارک کٹس کا کہنا تھا کہ چین کی سرحد سے متصل شمالی ریاست کوچین سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 ہزار سے زائد افراد علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں مقامی افراد سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشیدگی سے متاثرہ علاقے میں تاحال کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں’۔
مارک کٹس کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اس وقت سب سے گہری تشویش وہاں پر موجود حاملہ خواتین، کم سن بچوں اور معذروں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے ہے اور ہمیں ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے’۔
او سی ایچ اے کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ میانمار کی ریاست رخائن میں گزشتہ برس نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے اور ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد روہنگیا تنازع سامنے آگیا تھا اور اب ملک کے شمالی علاقوں میں ایک اور نئے تنازع نے جنم لیا ہے۔
یاد رہے کہ میانمار میں مقامی بدھسٹ کی جانب سے فوج کے تعاون سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا اور مسلمانوں وہاں بنگلہ دیش ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے جبکہ عالمی سطح پر روہنگیا تنازع پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
میانمار کی فوج نے رواں سال اعتراف کیا تھا کہ فوجی روہنگیا مسلمانوں کے قتل میں ملوث تھے۔
میانمار کے آرمی چیف من آنگ ہلانگ کے دفتر سے جاری بیان میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد پہلی مرتبہ فوج کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میانمار کی سیکیورٹی فورسز گزشتہ سال ستمبر میں 10 روہنگیا مسلمانوں کے قتل میں ملوث تھیں۔
بیان میں روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ‘انڈن گاؤں سے تعلق رکھنے والے چند افراد اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 10 بنگالی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے’۔

baloch

Recent Posts

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے

1 day ago

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ ایرانی عوام کا حق ہے

ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…

6 days ago

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

6 days ago

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

7 days ago

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

1 week ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 week ago