مسلم اقلیتیں

سری لنکا میں مسلم کش فسادات کے بعد ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں مسلم کش فسادات میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مالی نقصان کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں مسلم کش فسادات پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے، سری لنکا کے طول و عرض میں مسلم بدھ فسادات پھوٹنے کے بعد حالات کافی کشیدہ تھے، اس سے قبل سری لنکا کے مرکزی شہر کینڈی میں فسادات کے باعث کرفیو نافذ کیا گیا تھا تاہم اس کے ذریعے فسادات پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔
سری لنکن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کینڈی سے پھوٹنے والے فسادات نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد بدھ آبادی اور مسلم آبادی کے کئی گھروں کو نذر آتش کردیا گیا جب کہ ایک مسجد کو بھی آگ لگا دی گئی تھی جس کے باعث کئی شہروں میں کرفیو لگایا گیا تاہم حالات کشیدہ ہوتے چلے گئے جس کے بعد مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے سری لنکا کی آبادی 21 ملین ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد دس فیصد ہے جب کہ بدھ مت ماننے والوں کی تعداد 75 فیصد ہے اور 13 فیصد دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں، ملک میں ایمرجنسی گزشتہ ماہ بدھ مت کی انتہا پسند مذہبی تنظیم بودو بالا سینا (بی بی ایس) کی جانب سے مسلمانوں کی عبادت گاہ اور کاروباری مراکز کو آگ لگانے کے باعث پھوٹنے والے فسادات کے بعد لگائی گئی ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago