مسلم اقلیتیں

خون جمادینے والی سردی، برطانیہ کی مساجد بے گھروں کیلیے کھول دی گئیں

برطانیہ اس وقت شدید برف باری اور خون جما دینے والی سردی کی لپیٹ میں ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی مساجد کی انتظامیہ نے بے گھر افراد کے لیے غذا اور رہائش کے لیے مساجد کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
آئرلینڈ اور برطانیہ میں برفانی طوفان ایما کے بعد کئی روز سے درجہ حرارت منفی ہوچکا ہے اور شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی گویا منجمد ہوچکے ہیں اور اب تک مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی مزید خرابی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مسلمانوں نے بے گھر افراد کو مساجد میں پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اب یہاں لوگ رہائش پذیر ہیں اور انہیں کھانے پینے کی اشیا بھی دی جارہی ہیں۔
مانچسٹر کی مکی مسجد سے وابستہ رب نواز اکبر نے بتایا کہ ان کے رضاکار مسجد میں سونے والوں کو غذا اور دیگر اشیا فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مساجد نہانے کی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔
ان مساجد میں غیرقانونی تارکین وطن، ذہنی مریض، گھریلو تشدد کے شکار افراد اور منشیات کے عادی بھی شامل ہیں۔ اگرانہیں سڑک پر موسم کے حال پر چھوڑ دیا جائے تو وہ سردی سے مرسکتے ہیں کیونکہ انہیں کسی قسم کا قانونی و معاشرتی تحفظ حاصل نہیں ہے۔
مکی مسجد میں جمعرات کی رات چار افراد نے اپنی رات گزاری جن میں سے ایک شخص جیمی نام کا بھی تھا جس نے مسجد میں آنے کے بعد کہا کہ میڈیا مساجد کو درست انداز میں پیش نہیں کررہا۔ دوسری جانب لیڈز جامعہ مسجد، اولڈھم مسجد، فنسبری مسجد، ڈبل اور کینٹربری مساجد نے بھی بے گھروں کو پناہ دینا شروع کردی ہے۔
اولڈہم مسجد کے رضا کاروں نے شدید سردی میں باہر نکل کر سڑکوں پر موجود بے گھر افراد کو مسجد تک پہنچانے کا کام بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں مساجد میں ہیٹنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ یہاں پناہ لینے والے سکون سے رہ سکیں۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago