بندرعباس (سنی آن لائن) ایران کے جنوبی صوبوں میں تبلیغی جماعت کے امیر اور معروف مبلغ و عالم دین برین اسٹروک کی وجہ سے جمعہ 16 فروری دوہزار اٹھارہ کو دارفانی سے کوچ کرگئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
اطلاعات کے مطابق، شیخ محسن معتمد گزشتہ ایک مہینے میں اسٹروک کی وجہ سے زیرعلاج تھے، لیکن قضائے الہی سے نماز جمعہ سے تھوڑی دیر قبل ان کی روح پرواز کرگئی۔
شیخ معتمد ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان، بوشہر اور فارس میں سنی برادری کے جید علمائے کرام اور مبلغین میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا قیام بندرخمیر میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں تھا۔
ان کی نماز جنازہ آج (سترہ فروری) کو بعد نماز عصر بندرعباس کی جامع مسجد اہل سنت میں ادا کی جائے گی۔
شیخ محسن کے سانحہ انتقال پر ایران کے مختلف سنی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سنی برادری کے ممتاز رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں ملک کے معروف اور سرگرم داعیان دین میں شمار کیا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…