مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قاض فوج نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کا تعلق عسکریت تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ اس دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے علاقے سندربنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام