ایرانی اہل سنت کی خبریں

دارالعلوم زاہدان کے ’محسنین ٹرسٹ‘ کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سے نکلنے کا حکم

تہران (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان کے خیراتی ادارہ (محسنین ٹرسٹ) کو صوبہ کرمانشاہ سے باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ مولانا عبدالغنی بدری نے تہران میں ایک تقریب کے دوران اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
’سنی آن لائن‘ کے مطابق، تہران کے ’اندیشہ ہال‘ میں کرمانشاہ زلزلے کے مرحومین کی تعزیتی تقریب میں سماجی کارکنوں اور خیراتی اداروں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بدری نے کہا: ہمارے ادارے کے کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے اندراندر متاثرہ علاقوں سے باہر نکلیں۔ حالانکہ ہمارے دوست ابھی تک خدمت میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا: ہوسکتاہے کچھ سکیورٹی ذمہ داران ذاتی طورپر اقدامات اٹھائیں، بہر حال کوئی امتیازی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ تعالی بلاامتیاز روزی دیتاہے، حتی کہ اپنے منکرین کو بھی۔ ہم بھی مصیبت کی گھڑی میں مسلک و زبان سے بالاتر ہوکر متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔
’’محسنین ٹرسٹ زاہدان‘‘ ایران کے مشہور اور پرانے خیراتی اداروں میں شامل ہے جو دارالعلوم زاہدان کی زیرِ سرپرستی میں کام کرتاہے۔
دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ تفسیر و حدیث نے زلزلے میں مرحومین کے پس ماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس مصیبت میں تمام طبقوں نے متاثرین کی مدد کی۔ پوری قوم اس عظیم امتحان میں کامیاب ہوئی۔ ایسے حوادث ہمارے لیے امتحان ہیں تاکہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
مولانا عبدالغنی بدری نے کہا: گو اس ہولناک زلزلے نے ہمارے کرد بھائیوں کو متاثر کیا، لیکن حقیقت میں سب نے دکھ کا احساس کیا اور دوہزار کلومیٹر دور بلوچستان سے بھی لوگ مدد کے لیے آئے۔ ہمارے صوبے میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے حکم پر عوامی چندہ کیا گیا اور اشیائے ضرورت سمیت تقریبا تیس ارب تومان چندہ اکٹھے کرکے متاثرین میں بانٹ دیا گیا۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago