مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران 28 کشمیری شہید اور 100 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے ماہ نومبر کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ مہینے بھی قابض فوج نے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 28 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی مظالم کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 8 بچے یتیم ہوگئے جب کہ نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن، فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے خواتین اور بچوں سمیت 98 افراد شدید زخمی ہوئے۔
بھارت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کرتے ہوئے 106 معصوم شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم حراستی مراکز منتقل کردیا۔ اس کے علاوہ مختلف کارروائیوں کے دوران وادی بھر میں 63 گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں نقصان پہنچایا گیا جب کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی سامنے آئے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان