سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
سری لنکا کے وزیرقانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیونافذ کیا گیا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…