پیرس میں مساجد کی کمی پر مسلمانوں کی سڑک پر نماز

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسلم کمیونٹی نے حکومت کی جانب سے مساجد فراہم نہ کرنے پر سڑک پر احتجاجاً نماز پڑھی۔
فرانس میں مقیم 50 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو اپنی عبادت گاہوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ فرانس حکومت کی جانب سے بھی مسلم کمیونٹی سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا جس پر مساجد فراہم نہ کرنے کے خلاف مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجاً سڑک پر نماز ادا کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے کلیچی ہال عبادت گاہ کے طور پر کرائے پر دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جسے وہاں کے رہائشی 60 ہزار مسلمان ملٹی میڈیا لائیبریری کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ کلیچی سٹی ہال کے حکام کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلم کمیونٹی 2016 میں کھلنے والے ’’نئے اسلامی کلچرل اور عبادت گاہ‘ ‘‘ میں نماز ادا کرسکتے ہیں جو پہلے ہی سیکڑوں مسلمانوں کی جانب سے زیر استعمال ہے
واضح رہے گزشتہ سال فرانس کے میئر نے بھی مسلمانوں کے لیے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ شہر میں مسلمان طالب علموں کی تعداد بھی ایک مسئلہ ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago