مولانا سلیم اللہ خان طویل علالت کے بعد رحلت فرما گئے

صدر وفاق شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان طویل علالت کے بعد رحلت فرما گئے،
مولانا کی رحلت کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے کروڑوں متعلقین اور تلامذہ و محبین میں غم کی لہر دوڑ گئی، جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے صدر وفاق کی رحلت کو عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی رحلت سے لاکھوں علماء و طلبہ یتیم ہو گئے، مولانا سلیم اللہ خان جیسی ہستیاں مدتوں بعد جنم لیتی ہیں، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر رئیس المحدثین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان طویل علالت کے بعد رحلت فرما گئے آپ جامعہ فاروقیہ کراچی کے موسس و مہتمم تھے۔
انہوں نے نصف صدی سے زائد عرصہ حدیث مبارکہ کی تدریس کی سعادت حاصل کی اور لواحقین میں تین بیٹے، تین بیٹیاں اور لاکھوں تلامذہ و متعلقین چھوڑے۔
مولانا سلیم اللہ خان کی رحلت کی خبر ملتے ہی دنیا بھر میں ان کے کروڑوں متعلقین اور تلامذہ و محبین میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
مولانا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے صدر وفاق کی رحلت کو عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رئیس المحدثین کی رحلت سے میرے سمیت لاکھوں علماء و طلبہ یتیم ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان جیسی ہستیاں مدتوں بعد جنم لیتی ہیں، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago