بھارت کے کالج میں داڑھی رکھنے پر مسلم طالب علم کو نکال دیا گیا

بھارت کے کالج میں مسلم طالب علم پر داڑھی نہ رکھنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا تاہم طالب علم کی جانب سے دباؤ مسترد کرنے پر اس کے داخلے پر ہی پابندی لگادی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑھوانی میں واقع ارہنت ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میں مسلمان طالب علم اسد خان زیر تعلیم ہے جس نے بتایا کہ جب اس نے 2013 میں اس کالج میں داخلہ لیا تب داڑھی نہیں رکھی تھی لیکن بعد میں داڑھی رکھی جس پر کالج پرنسپل نے داڑھی کٹوانے کے لیے دبا ڈالا۔
اسد خان کے مطابق کالج پرنسپل ایم کے جین کا داڑھی کٹوانے پر دباؤ مسترد کرنے پر اسے کلاس سے بھی نکالا گیا جس کے بعد بھی داڑھی نہ کٹوانے پر اس کا داخلہ ختم کرکے اس پر پابندی عائد کردی گئی۔
اسد خان نے ضلعی انتظامیہ کو معاملے سے متعلق اپنی شکایت درج کروادی ہے اور انتظامیہ کو پرنسپل سے ہونے والی بات چیت کی ویڈیو اور فون کالز کی ریکارڈنگ ثبوت کے طور پر پیش کردی ہیں۔
دوسری جانب کالج پرنسپل نے طالب علم کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالب علم اسد خان نے کالج سے ٹرانسفر لینے کی رخواست کی جس پر اسے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔ پرنسپل کا کہنا تھا کہ ہمارے کالج میں دیگر طالب علم بھی داڑھی رکھتے ہیں ہم نے کبھی کسی پر داڑھی کٹوانے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago