ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کی عمارت کو آگ لگا دی گئی

ہالینڈ میں شر پسندوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے علاقے کیولم برگ میں موجود اسلامک سینٹر کی عمارت کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی، آگ اس قدر شدید تھی کی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ پھیلنے کی وجہ سے 2 قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اسلامک سینٹر کی یہ عمارت ایک اسلامک تنظیم نے مسجد کے قیام کے لیے خریدی تھی جس کا تعمیری کام جاری تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی ہے تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران ہالینڈ سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago