Categories: بيانات

مولانا عبدالحمید: نیمروز کے عوام اپنے علما سے مل کر دین کا کام آگے بڑھائیں

اہل سنت ایران کے ممتاز دینی رہ نما نے افغانستان کے صوبہ نیمروز میں بلوچ عالم دین مولانا صلاح الدین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے نیمروزی عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علما کے ساتھ دین کا کام پوری قوت سے آگے بڑھائیں۔
خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے اٹھارہ نومبر دوہزار سولہ کے خطبہ جمعہ کے ایک حصے میں مولانا صلاح الدین موحد کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: صوبہ نیمروز کے قابل خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا صلاح الدین کی شہادت نیمروز کے عوام خاص کر ضلع زرنج کے لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس عزیز کے ارتحال پر زرنج اور نیمروز کے معزز باشندوں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے امید ہے اس خطے کے لوگوں کو نعم البدل عطا فرمائے۔ اس صوبے کے دیندار عوام اور علمائے کرام کو ہماری نصیحت یہی ہے کہ وہ مزید قوت کے ساتھ دین کا کام آگے بڑھائیں۔
خطیب اہل سنت نے کہا: ضلع زرنج کے علمائے کرام کو چاہیے اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مولانا صلاح الدین شہید کی ذمہ داریوں کو بھی پوری کریں اور ان کی دینی و سماجی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

جمعہ اللہ کی عبادت و بندگی کے لیے ہے
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کے پہلے حصے میں نماز جمعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اسلام آخری آسمانی دین ہے جو انسان کی ہدایت، سعادت اور نجات کے لیے منصوبوں کی حامل ہے۔
انہوں نے نماز کو سب سے بڑی عبادت یاد کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے روزانہ پانچ مرتبہ نماز کو فرض قرار دیا ہے۔ ان نمازوں کو مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی کو انفرادی نماز پسند نہیں، بلکہ فرض نمازوں کو جماعت کے ساتھ مسجدوں میں ادا کرنی چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے مزید کہا: اسی طرح اسلام نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہفتے میں ایک مرتبہ محلے کی مسجدوں میں ظہر کی نماز چھٹی کرکے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک جگہ جمع ہوجائیں۔
انہوں نے کہا: نماز جمعہ فرض عین ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے جو شخص تین جمعوں تک کسی عذر کے بغیر جمعے کی نماز چھوڑدے، اس کے دل پر نفاق کی مہر لگ جائے گی۔ نماز جمعہ کی بڑی فضیلت ہے۔ جو شخص نماز جمعہ کے لیے چل پڑتاہے، وہ ایسے شخص کی طرح ہوگا جو احرام باندھ کر سفر حج کے لیے روانہ ہوجاتاہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے کہا: جس طرح رمضان المبارک میں شبِ قدر کی خاص اہمیت اور قیمت ہے، اسی طرح یوم جمعہ کو پورے ہفتے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اس دن میں ایسے روحانی لمحات پائے جاتے ہیں جن میں دعا جلد قبول ہوجاتی ہے۔ عصر سے مغرب تک دعا کی قبولی کا شدید امکان ہے، اسی لیے نیک لوگ اس لمحے کو عبادت میں گزارتے ہیں اور ذکر و تلاوت میں لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: جمعہ عبادت کا دن ہے۔ لہذا اس مبارک دن کو نیند، آرام اور گھومنے پھرنے میں نہ لگائیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں مولانا عبدالحمید نے زاہدان سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹی وی کے ایک صحافی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago