تہران (سنی آن لائن) ایرانی مجلس شورا کے اہل سنت نمائندوں نے اپنے دینی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سے تہران میں ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ sunnionline.us کی ایک رپورٹ کے مطابق، اتوار تئیس اکتوبر کو دارالحکومت تہران میں ممتاز دینی رہ نما اور صدر دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالحمید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے بیس سے زائد سنی ارکان کے علاوہ تہران سے تعلق رکھنے والی بعض سنی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
خطے کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ملک میں موجودہ امن کی فضا ایک بڑی نعمت ہے۔ ہمارے دشمن اس امن اور ہمارے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ لہذا ہمیں چوکس رہنا چاہیے۔
ممتاز عالم دین نے سنی ارکان پارلیمنٹ اور دانشوروں پر زور دیا کہ وہ سنی عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کے حل کے لیے محنت کریں۔
انہوں نے بعض مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حکومتی اداروں اور محکموں میں اہل سنت کو خدمت کا موقع نہیں دیا جارہا جس طرح ان کا حق بنتاہے۔ نیز مذہبی آزادیوں کے حوالے سے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

مولانا عبدالحمید کے خطاب سے پہلے مختلف شہروں اور اضلاع کے نمائندوں نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے قومی اتحاد اور اسلامی بھائی چارہ پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی سنی شہریوں کی وفاشعاری کا مثبت اور مناسب صلہ دیا جائے اور انہیں کابینہ میں جگہ ملنی چاہیے۔ نیز وفاقی و صوبائی سطح پر ان کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔
یاد رہے گزشتہ دہائیوں سے اہل سنت برادری سرکاری امتیازی رویے کی شکایت کرتی چلی آرہی ہے۔ 1979 کے انقلاب کے بعد اب تک کوئی وزیر، صوبائی گورنر اور سفیر اہل سنت شہریوں سے متعین متعین نہیں ہوا ہے۔ پہلی مرتبہ موجودہ حکومت نے ایران کی سفارت کے لیے ایک سنی شہری کو گزشتہ سال متعین کیا جو بڑی پیشرفت سمجھی جاتی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago