سوئٹزرلینڈ میں بھی چہرے کے نقاب پر پابندی کے لیے قانون سازی

سوئٹزر لینڈ کی پارلیمان کے ایوان زیریں نے خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی کے لیے بل کی معمولی اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔
یہ بل دائیں بازو کے سیاست دان والٹر ووبمین نے پیش کیا تھا۔یہ وہی صاحب ہیں جنھوں نے 2009ء میں سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے نئے میناروں کی تعمیر پر پابندی کے لیے کامیابی سے مہم چلائی تھی۔اب ان کا بل ایوان بالا میں بحث اور رائے شماری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایوان بالا اور حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد یہ بل قانون بن بن جائے گا۔
ووبمین تارکین وطن مخالف پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ مسلم خواتین کے چہرے پر نقاب اوڑھنے سے متعلق بل سے سوئس ثقافت کو محفوظ بنایا جاسکے گا اور ریڈیکل اسلام کو روک لگائی جاسکے گی۔وہ اس معاملے پر ریفرینڈم کے انعقاد کے لیے بھی تحریک چلا رہے ہیں۔
ان کی جماعت کی سوئس پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔اس نے 2015ء میں منعقدہ عام انتخابات میں قریباً تیس فی صد نشستیں جیتی تھیں اور اس نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے دوسرے ارکان کی مدد سے یہ قانون متعارف کرایا تھا۔
تاہم اس قانون کو ایوان بالا میں مشکل ہی سے منظور کرایا جا سکے گا کیونکہ وہاں سوشل ڈیموکریٹک ایسی جماعتیں اس پابندی کی مخالفت کررہی ہیں اور ان کی ایوان بالا میں زیادہ نشستیں ہیں۔
اگست میں رائے عامہ کے ایک جائزے میں 71 فی صد سوئس رائے دہندگان نے ملک بھر میں برقع پر پابندی کی حمایت کی تھی۔اس سال کے اوائل میں سوئٹزر لینڈ کے اطالوی زبان بولنے والوں کے علاقے ٹیچینو میں مقامی اور باہر سے آنے والی خواتین پر برقع اوڑھنے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ کی قریباً پانچ فی صد آبادی مسلمان ہے اور ان میں بہت کم خواتین مکمل نقاب یا برقع اوڑھتی ہیں۔
سوئٹزر لینڈ میں حال ہی میں دائیں بازو کی تحریکوں کی جانب سے بعض ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے ملک میں دائیں اور بائیں بازو کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہوئی ہے اور بیرون ملک سے بھی ان پر تنقید کی گئی ہے۔ان اقدامات میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے امیگریشن پر پابندی سے متعلق ریفرینڈم بھی شامل ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago