آزادی کے بعد بھارتی مسلمانوں کی زندگی بد سے بدتر ہو گئی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارت کے نامور مسلمان سکالر اسد الدین اویسی نے بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کو مسلمانوں اور خود پر لگائے جانے والے الزامات پر مزاکرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے لے کر اب تک ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی لیکن کانگریس سمیت کسی جماعت نے مسلمانوں کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دی، مسلمانوں پر اشتعال انگیزی کا الزام لگانے والے لیڈروں کی باتوں سے پھول نہیں جھڑتے۔
بھارتی نجی چینل کے مطابق اسد الدین اویسی نے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی کے لیڈر مجھ پر اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقریروں کے ذریعے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام لگاتے ہیں، لیکن جو ان کے رہنما تقریر کرتے ہیں کیا اس میں پھول برستے ہیں؟ ہم تو لوگوں کو اپنے 70 سال سے دبے جذبات کا بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے ہمیں اپنے حق کے لئے لڑنے کا حق دیا ہے، ہم ساری پارٹیوں کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے حالات اور ہم پر لگائے جانے والے الزامات پر ہمارے جلسے میں آ کر بحث کریں یا ہم ان کے جلسے میں آ کر بحث کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی میں مسلمانوں کا اہم اور کلیدی تعاون رہا ہے، مسلمان علماء نے انگریزوں کے خلاف جہاد کے فتوے دیے تھے لیکن مورخ ان باتوں کا ذکر نہیں کرتے، اس قوم نے سب پر اعتماد کیا لیکن اسے پسماندگی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago