جولائی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جارحیت گزشتہ ماہ سے زور پکڑ گئی ہے جس میں فوج کے مظالم سے صرف جولائی کے ماہ میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی سمیت 74 کشمیری شہید ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پھولوں کی وادی مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فورسز کی بے رحمی ،بے حسی اوربربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے، بھارتی جارحیت سے صرف جولائی میں 74 نہتے کشمیری جان گنوا بیٹھے لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے کشمیری مظاہرین کی آواز دبانے کے لیے بھارتی فوج ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔
مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اب تک 228 نوجوان آنکھوں میں چھرے لگنے کی وجہ سے نابینا ہوچکے ہیں جب کہ 90 سے زائد کشمیری بیٹیوں اور ماؤں کی بے حرمتی کے واقعات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظالم کا سلسلہ صرف یہیں تک محدود نہ رہا بلکہ 346 کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے جب کہ چند حریت رہنما حراست میں اور کئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کررکھا ہے لیکن کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف عالمی برادری مسلسل چپ سادھے ہوئے ہے اور اس کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago