زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی ممتاز دینی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عید الفطر کی آمد سے پہلے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ملک کے کسی بھی علاقے میں سنی شہریوں کی نماز عید پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ (sunnionline.us) کے مطابق زاہدان کے خطیب اور ممتاز عالم دین نے جامع مسجد مکی کے ختم قرآن کے موقع پر ہزاروں نمازیوں سے خطاب کے موقع پر کہا: عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی اہل سنت ایران کے لیے کچھ پریشانیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور انہیں خوف ہوتاہے کہیں ان کی نماز عید پر پابندی نہ لگ جائے۔
انہوں نے مزیدکہا: اعلی حکام اور ذمہ‌ دار حضرات سے ہمارا مشورہ یہی ہے کہ ہماری نماز عید کے مسئلے پر کوئی قدغن اور رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ہماری مذہبی آزادی اسلامی شریعت اور آئین کے مطابق قانونی ہے اور اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے انتیس رمضان کی رات میں تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس میں دو رائے نہیں ہے کہ ایران میں اکثریت اہل تشیع کی ہے اور اہل سنت دوسری بڑی اکثریت ہے۔ شیعہ حضرات کو چاہیے اپنے سنی بھائیوں کو آزاد چھوڑیں تاکہ وہ اپنے نمازخانوں اور گھروں میں بآسانی نماز ادا کریں۔ روس سمیت دیگر سابقہ کمیونسٹ ریاستوں میں اب مذہب پر کوئی قدغن نہیں اور وہاں مسلمان مساجد کے علاوہ سڑکوں اور پارکوں میں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مذہبی آزادی مسلم ریاستوں میں زیادہ یقینی ہونی چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے مزیدکہا: ہم سے برداشت نہیں ہوتی کہ دیگر لوگ ہمارے ملک اور حکام کو طعنہ دیں کہ اپنے اہل سنت بھائیوں کی نماز تک برداشت نہیں کرسکتے اور ان کی اپنی باجماعت نماز پر پابندی لگاتے ہیں۔ اگر اہل تشیع حضرات ہماری مساجد میں نماز ادا کرنا چاہیں ہماری مسجدوں اور حتی کہ گھروں کا دروازہ ان کے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago