Categories: بيانات

بعض فوجداری قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے چوبیس جون دوہزار سولہ کے خطبہ جمعہ میں منشیات کی بیخ کنی پر زور دیتے ہوئے ایران کے بعض فوجداری قوانین پر نظر ثانی کو ضروری قرار دیا۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، خطیب اہل سنت زاہدان نے زاہدانی سنی شہریوں سے متعدد صوبائی حکام کی موجودی میں خطاب کرتے ہوئے کہا: معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے صوبے کے اکثر ذمہ داران غیرجانبدار اور لسانی و مسلکی تعصبات سے دور ہیں۔ یہ اللہ کی نعمت ہے۔
مولانا عبدالحمید نے ایران میں منشیات کو ’اہم بحران‘ یاد کرتے ہوئے کہا: منشیات کا استعمال اور تجارت ہمارے ملک سمیت پوری دنیا میں ایک اہم بحران ہے۔ منشیات انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ اس کی برائی جاننے اور سمجھنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ بندہ کسی نشئی کا حال دیکھے کہ وہ کس کسمپرسی اور خستہ حالی میں پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا: عوام اور حکام کو مل کر محنت کرنی چاہیے تا کہ معاشرے میں منشیات کے نقصانات اور برائی سب کے لیے واضح ہوجائیں۔ منشیات کی بیخ کنی کے لیے چارہ جوئی کی ضرورت ہے لیکن یہ مسئلہ محض آہنی ہاتھ اور پولیس سے کام لیکر عدالتی احکام سے حل نہیں ہوسکتا، ثقافتی و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے اور عوام ہی کی طاقت کے بل بوتے اس کا سد باب ممکن ہے۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے بعض فوجداری قوانین میں ’نظرثانی‘ کی درخواست پیش کرتے ہوئے گویا ہوئے: ملک کے بہت سارے قوانین شرعی نصوص (قرآن و حدیث) سے ماخوذ ہیں اور ان کے بارے میں کسی اختلاف کی گنجائش نہیں ہے۔ لیکن بہت سارے قوانین ایسے ہیں جو اجتہاد کے نتائج ہیں یا ماہرین اور قانون دانوں کی آراءہیں، ان میں نظرثانی کی شدید ضرورت ہے۔ جب ایک نظریہ ناکام ہوجاتاہے تو کسی اور رائے پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے ’شورائے حل اختلاف‘ کی تاسیس، ’دیہ کمیٹی‘ کی تاسیس اور ’قیدیوں کی اصلاح کی کوشش اور انہیں قرآن سکھانے کی مہم‘ کو ایرانی عدلیہ کے اہم ترین مثبت اقدامات یاد کرتے ہوئے ’ہفتہ عدلیہ‘ کو چیف جسٹس اور دیگر عدلیہ حکام کو مبارکباد پیش کی۔

رمضان کے عشرہ اخیر سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے بیان کے ایک حصے میں رمضان کے عشرہ اخیر کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شیطان اور نفس امارہ انسان کے سب سے بڑے دشمن ہیں جن سے اس کی سعادت و کامیابی خطرے میں پڑجاتی ہے۔ نفس امارہ انسان کا بدترین دشمن ہے۔
انہوں نے مزیدکہا: اللہ تعالی نے انسان کی ہدایت و سعادت کے لیے اسلامی احکام و پروگراموں کو قرار دیاہے۔ اسلام کے اہم پروگراموں میں ایک نفس و شیطان کے سامنے مزاحمت کرنا ہے جس کی مشق رمضان المبارک میں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا: رمضان کی فضیلت کے لیے یہی کافی کہ اس میں ماہ قرآن نازل ہوااور شب قدر بھی اسی مہینے میں ہے جو ہزار ماہ سے بھی زیادہ افضل و بہتر ہے۔
شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے مزیدکہا: روزہ ایک بے نظیر عبادت ہے جو انسان کی اصلاح و تزکیہ کے لیے بہت موثر ہے۔ رمضان کے دنوں اور راتوں میں نماز، تلاوت اور ذکر و عبادت سے اپنی اصلاح کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ رمضان کا آخری عشرہ پہنچنے والاہے، اس سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے ایک حدیث نقل کرتے ہوئے کہا: ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہر سال رمضان کے آخری عشرے کو مسجد میں اعتکاف کے لیے تشریف فرما ہوتے اور دوسروں کو بھی اس کی وصیت فرماتے تھے۔ اعتکاف کا ایک فائدہ پوری یکسوئی کے ساتھ شب قدر کی فضیلت کو حاصل کرنا ہے۔
اپنے خطاب کے آخر میں مولانا عبدالحمید نے یوم شہادت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہم کی محبت تمام مسلمانوں کے دلوں میں ہے۔ علی رضی اللہ عنہ تقوا و پرہیزگاری کے اسوہ و نمونہ ہیں۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عزت و احترام کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا: صحابہ کرام اور امہات المومنین کی عزت کی حفاظت تمام مسلمانوں کی خواہش اور مطالبہ ہے۔ حال ہی میں رہبر انقلاب نے ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کو نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سے مترادف قرار دیا اور اس سے پہلے اس کے حرام ہونے کا فتوا بھی شائع ہوا تھا، ایسے بڑے اقدامات سے مسلم امہ کے اتحاد کو تقویت ملتی ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago