Categories: عالم اسلام

افغان طالبان نے ملا منصور کی موت کی تصدیق کردی

افغان طالبان نے ملا منصور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے اپنے امیر ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں موت کی تصدیق کردی ہے اور ملا اختر منصور کی تدفین افغانستان کے علاقے سپن بولدک میں کی گئی۔
طالبان نے ملا اختر منصور کے بعد اب ہیبت اللہ اخونزادہ کو افغان طالبان کا نیا امیر مقرر کردیا ہے جب کہ سراج الدین حقانی اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو ڈپٹی سپریم لیڈر مقررکیا گیا ہے۔
ملا ہیبت اللہ اخونزادہ اس سے قبل ملا اختر منصور کے نائب تھے اور طالبان میں ان کی شہرت جنگجو کے بجائے ایک عالم دین کی ہے۔
واضح رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب امریکی ڈرون طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اعظم اور ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی ، امریکی اور افغان حکام کا کہنا تھاکہ حملے میں جاں بحق ہونے والا ایک شخص افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور تھے تاہم طالبان اور پاکستان نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago