فرانس: مساجد ہفتہ اتوار کو غیرمسلموں کیلئے کھلے رکھنے کا اعلان

فرانس کی سینکڑوں مساجد نے ہفتے اور اتوار کو عام لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ غیر مسلمانوں کو اپنی ثقافت سے آگاہ کر سکیں۔

ایسے وقت جب اسلامی انتہا پسندانہ حملوں کے نتیجے میں اْن کے عقیدے کے بارے میں منفی تاثر پھیل رہا ہے۔اِس مہم میں فرانس کی تمام 2500 مساجد شریک نہیں ہیں، جن میں سب سے زیادہ معروف پیرس کی جامع مسجد ہے۔ اس سعی کی حمایت ملک کی سرکردہ مسلمان تنظیم فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کر رہی ہے۔

گروپ کے سربراہ، انوار قبیش نے اخباری نمائندوں کو بتاہا ہے کہ مساجد نے شہریوں کو عام مسلمانوں سے ملنے کی دعوت دی ہے، تاکہ وہ تواضع کی محافل، ورکشاپس اور گفتگو میں شریک ہو سکیں، یا پھر پانچ میں سے کسی بھی نماز کی ادائیگی کے دوران شریک ہو سکیں۔

ایسی تقاریب کو برادرانہ چائے کا کپ کہا جاتا ہے۔ اس کا آغاز مزاحیہ رسالے چارلی ہیبڈو پر ہونے والے حملوں کی پہلی برسی کے موقع پر کیا گیا، جو 7 سے 11 جنوری تک منائی جارہی ہے۔ واقع کے بعد لاکھوں لوگوں نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا، جس کا مقصد حملوں میں ہلاک شدگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔

جنگ نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago