امریکا میں 200 مسلم ملازمین نماز کی ادائیگی کے لیے جانے پر ملازمت سے فارغ

امریکی ریاست کولوراڈو میں فیکٹری انتظامیہ نے 200 مسلمان ملازمین کو صرف نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے پر ملازمت سے فارغ کردیا۔
امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی واقعات اور اشتعال انگیزی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث آئے روز مسلمانوں کے خلاف مذہبی منافرت کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں ایسا ہی کچھ امریکی شہرکولوراڈومیں ہوا جہاں صرف نماز پڑھنے پر200 مسلمانوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
امریکی ریاست کولوراڈو میں گوشت کی ایک فیکٹری میں کام کرنے والے 200 مسلمان ملازمین کو نماز پڑھنے کی وجہ سے ملازمت سے نکال دیا گیا جب کہ فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ملازمین کو مذہبی منافرت کی وجہ سے نہیں نکالا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیکٹری سے نکالے گئے افراد کام کے اوقات میں جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد گئے تاہم ملازمین کے واپس آنے پر فیکٹری انتظامیہ نے انہیں دوبارہ فیکٹری میں داخل ہونے سے روک دیا جب کہ ملازمت سے نکالے گئے زیادہ تر ملازمین کا تعلق صومالیہ اور دوسرے ممالک سے ہے۔
مسلمان ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کے واقعے پر امریکا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور واقعہ کو مذہبی منافرت قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago