ایرانی میڈیا کی مولانا عبدالحمید کے بارے دروغ گوئی و الزام تراشی

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت کے بیٹے کی شادی کے بہانے پر متعدد قومی اخبارات اور نیوز ایجنسیوں نے مولانا عبدالحمید پر الزام لگایاہے کہ ’چہلم‘ کے دن شادی پارٹی منعقد کراکے اہل تشیع کی دل آزاری کی گئی ہے۔
روزنامہ جمہوری اسلامی اور بسیج نیوز ایجنسی نے رپورٹ شائع کرکے لکھاہے مولانا عبدالحمید نے اپنے بیٹے کی شادی ’یوم اربعین‘ میں منعقد کرایاہے اور انہیں مزید چند دن صبر کرنا چاہیے تھا۔ مذکورہ ذرائع ابلاغ نے سیستان بلوچستان کے گورنر اور بعض دیگر صوبائی حکام کی موجودی پر برہمی کا اظہار کیاہے۔
اسی حوالے سے خطیب جمعہ اہل سنت زاہدان کے دفتر نے بیان شائع کرتے ہوئے کہاہے مذکورہ تقریب تئیس صفر (چہلم حسین رضی اللہ عنہ سے تین دن) بعد منعقد ہوچکی ہے جس میں صرف قرآن کی تلاوت کی گئی، دو تقریریں ہوئیں اور بالاخر دعا ہوئی۔ اگرچہ محرم و صفر کے دوران اہل سنت کی فقہ کے رو سے شادی کی تقریب منعقد کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے، پھر بھی پڑوسی اہل تشیع کی خیال داری کرتے ہوئے مذکورہ تقریب کو چہلم کے بعد منعقد کیا گیا۔
یاد رہے اس تقریب میں مرشداعلی کے خاص نمایندہ اور اہل تشیع کے خطیب آیت اللہ سلیمانی بھی شریک ہوئے تھے لیکن یہ خبر دائیں بازو کے اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کی نظروں سے اوجھل رہی تھی۔
بسیج نیوز ایجنسی کی الزام تراشی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے ایک ایسا ادارہ جو خود کو عوام سے متعلق سمجھتاہے، جھوٹ اور دروغ گوئی کی بنیاد پر علما کی کردارکشی کرتاہے، یہ انتہائی افسوسناک اقدام ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

7 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago