ایران: اسلامی فقہ اکیڈمی کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوگیا

زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کا اکیسواں اجلاس بائیس نومبر دوہزار پندرہ کی شب دارالعلوم زاہدان میں اختتام پذیر ہوا۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی فقہ اکیڈمی کے اجلاس میں ایران کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے متعدد علمائے کرام اور مفتیان عظام شریک ہوئے جنہوں نے تین اہم مسائل پر اپنے مضامین پیش کرتے ہوئے اتفاق نظر سے اپنے فیصلوں کا اعلان کیا۔
ہمارے نامہ نگاروں کے مطابق اختتامی جلسے میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے علمائے کرام کے عوام سے تعلق مضبوط رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارے تعلقات دو قسم کے ہیں؛ ایک اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلقات ہے اور دوسرا عام لوگوں سے۔ علماءقوم کے رہبر و رہنما ہیں؛ انہیں قریب سے عوام کی مشکلات سن کر ان کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
مذکورہ اجلاس کے اختتامی پروگرام میں مولانا مفتی محمد قاسم قاسمی، صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان نے انصار بینک کے سنی علمائے کرام سے میٹنگز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی بینکنگ کے حوالے سے اب تک علمائے کرام نے انصار بینک کے ذمہ داروں سے دو مرتبہ ملاقات کی ہے۔ اس بینک کے عہدیداروں نے وعدہ دیا ہے اہل سنت کی فقہ کے مطابق لین دین کا اہتمام کریں گے۔ اس سلسلے میں زاہدان شہر میں ایک مخصوص برانچ کھلے گی جس میں اہل سنت کے علمائے کرام کے ایک موثق شرعی ایڈوائزر باقاعدہ بینک کے لین دین اور کاروباری معاملات پر نظر رکھے گا۔
یاد رہے مذکورہ اجلاس کے دوران متعدد علمائے کرام نے اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ (سنی آن لائن) کا دورہ کیا۔

اسلامی فقہ اکیڈمی کے اختتام پر علمائے کرام نے فتوی شائع کیا:
”حمل ٹھہرنے کے بعد چالیس روز تک کسی عذر کے بغیر اسقاط حمل مکروہ اور اسلام کے مقاصد کے خلاف ہے۔ ایک سو بیس دن گزرنے کے بعد صرف اس صورت میں اسقاط حمل کی اجازت ہوگی کہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متفق ہو بچہ ’ناقابل علاج بیماری‘ کا شکار ہے اور مستقبل میں اپنی زندگی میں اور والدین کے لیے ناقابل برداشت مسائل کے باعث ہوگا۔ ایک سو بیس دنوں کے بعد، حمل ناقص ہی کیوں نہ ہو، پھر بھی اس کا اسقاط ناجائز و حرام ہوگااور قتل شمار ہوگا۔ لیکن اگر ماہر ڈاکٹروں کی رائے یہ تھی کہ حمل مزید ٹھہرنے سے اس کی ماں کی موت واقع ہوسکتی ہے، اس صور ت میں اکیڈمی کے اکثر اعضا کے مطابق حمل کا اسقاط جائز ہے۔“
قرض کی صورت میں کرنسی کی قدر گرنے کے بعد پیسہ کس طرح واپس لیا جائے؟ اس بارے میں طے ہوا دو مہینے کے اندراندر جامع تحقیق کی جائے اور پھر فیصلہ ہوگا کہ کس شکل میں قرضہ واپس لیا جانا چاہیے۔ فی الحال مقروض اور صاحب قرض مصالحت کریں یا سونے کی قیمت کے مطابق قرض کا حساب لیا جائے۔
دمہ (اس تھما) کی بیماری سے دوچار ہونے والے روزہ دار شخص اگر مخصوص سپرے لگائے، راجح قول کے مطابق اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ اگر ایسے بیمار رمضان المبارک میں سپرے لگانے پر مجبور ہوجائیں تو روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ قضا بھی ان پر لازم ہوگا۔ نیز دائمی دمہ والے بیمار پر لازم ہے سپرے لگانے کی صورت میںمعذور افراد کی طرح احتیاط کی بنا پر فدیہ ادا کرے۔

یاد رہے اہل سنت ایران کی اسلامی فقہ اکیڈمی کا سنگ بنیاد 1993ءمیں دارالافتا دارالعلوم زاہدان کی سرپرستی میں رکھا گیا۔ صدر دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اس اکیڈمی کی صدارت کرتے چلے آرہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago