برطانوی شہری نے مسلم خاتون کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا

میٹروپولیٹن پولیس نے زیر زمین ٹیوب میں ٹرین کا انتظار کرنے والی مسلمان خاتون کو اس کے آگے دھکا دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ملزم کے اس اقدام سے خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس شخص کو گرفتار کیا ہے، کیمرے میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہےکہ حجاب میں ملبوس مسلمان خاتون اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ دھکا دینے والا شخص پہلے خاموشی سے ان کو دیکھتا رہا اور پھر جیسے ہی ٹرین اسٹاپ پر آکر آہستہ ہوئی عین اس وقت اس نے خاتون کے عقب میں آکر اسے ٹرین کی جانب دھکا دے دیا اور اس کے نتیجے میں وہ ٹرین سے ٹکرا کر دوبارہ فرش پر آگری اورانہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
پولیس کےمطابق واقعہ 10 نومبر کو لندن میں پکاڈلی سرکس اسٹیشن پر شام 4 بجے کے قریب پیش آیا تاہم اس خوفناک واقعے میں خاتون محفوظ رہیں اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں خاتون کی جان بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔
واقعے پر لندن ٹرانسپورٹ کے ترجمان اسٹیو برٹن نے کہا کہ اس طرح کے خوفناک واقعات بہت کم کم ہوتے ہیں جب کہ اس واقعے پر ہمارے اسٹاف اور دیگر مسافروں نے خاتون کی بروقت مدد کی اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ گرفتار شخص کو بھی 25 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago