آسٹریلیا میں مسلمانوں کی پہلی سیاسی جماعت کا قیام

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آسٹریلین مسلم پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے بانی دیا محمد نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
اس جماعت کے قیام کا مقصد مسلمانوں کی آواز لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا یہاں بہت سی جماعتیں ہیں جو خصوصا اسلام اور مسلمان مخالف ہیں لیکن مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی کوئی جماعت نہیں۔
آسٹریلیا میں اسلام مخالف بہت سی جماعتیں ہیں جن میں سے ایک جماعت کی حمایت ممبر پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کرتے ہیں۔
43 سالہ بزنس مین دیا محمد نے پیرس حملوں کے فوری بعد جماعت کے قیام کا اعلان کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا۔ انھوں نے بتایا حالیہ واقعے کے حوالے سے آنے والے دنوں میں بہت سے سوالات اٹھائے جائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ جماعت قائم کی ہے۔ اس لیے یہ سیاسی جماعت کے قیام کا صحیح وقت ہے۔
انھوں نے پیرس حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ اسلام میں معصوم شہریوں کو ہلاک کرنا سختی سے منع ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت کبھی بھی پیرس جیسے واقعات کے بعد کسی مسلمان ملک کے خلاف جارحیت کی حمایت نہیں کرے گی۔

اردو ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago