پناہ گزینوں کا بحران: سابق ججوں کی برطانیہ پر نکتہ چینی

برطانیہ کے بعض سرکردہ سابق ججوں، وکلا اور سرکردہ شخصیات نے پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق برطانوی حکومت کے اقدامات کو ناکافی بتا کر اس پر نکتہ چینی کی ہے۔
اس مسئلے پر لکھے گئے ایک خط پر برطانوی سپریم کورٹ کے سابق سربراہ لارڈ فلپ اور سرکاری وکلا کی تنظیم کے ڈائریکٹر لارڈ میکڈانلڈ جیسی 300 اہم شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ پیشکش کہ آئندہ پانچ برس میں وہ 20 ہزار افراد کو قبول کریگی، کافی نہیں ہے۔ ایک سرکاری وکیل کا کہنا تھا ایسا لگتا ہے کہ برطانیہ، جو لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے معروف تھا، اب اپنے راستے اور روایت سے ہٹ چکا ہے۔اس سلسلے میں لکھے گئے ایک خط پر تین ہزار سے بھی زائد وکلا اور ریٹائرڈ ججوں نے دستخط کیے ہیں۔ اس پر انسانی حقوق کے لیے یوروپیئن کورٹ کے سابق جج نکولس براتاز کے بھی دستخط ہیں۔
بی بی سی کے قانونی امور کے نمائندے کلائیو کولمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں پر سابق ججوں کی جانب سے اس طرح کھل نکتہ چینی کرنا بہت ہی غیر معمولی بات ہے۔ان کا کہنا تھا: آج کا بیان وزنی اور دو ٹوک ہے۔
پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق حکومت کی کارکردگی کو پوری طرح سے ناکافی بتانا اور پانچ برسوں میں 20 ہزار شامی مہاجرین کو بسانے کی بات بہت ہی کم، بہت ہی سست اور سطحی بتانا دو ٹوک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان اس پر دستخط کرنے والی شخصیات کی وجہ وزنی سے ہے جس پر چار سابق لارڈز اور چار سابق ججوں سمیت کئی سرکردہ وکلا نے دستخط کیا ہے۔
وکلا کے گروپ نے اس سلسلے میں بعض تجاویز بھی پیش کی ہیں، جیسے یورپ آنے کے لیے ایک محفوظ اور قانونی راستے کا قیام۔اس میں ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ایسے پناہ گزینوں کے لیے انسانی بنیادوں پر ویزے کا خصوصی اہتمام کیا جائے تاکہ لوگ یورپ آنے کے لیے خطرناک راستوں کا استعمال نہ کریں۔

بصیرت آن لائن

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago