ایران: اشاعت التوحید سراوان کے مہتمم انتقال کرگئے

سراوان(سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر سراوان میں واقع ’اشاعت التوحید‘ مدرسے کے مہتمم مولانا غلام رسول بارکزہی جمعرات بیس اگست کو انتقال کرگئے۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، مولانا غلام رسول بارکزہی صوبے کے ممتاز علمائے کرام میں شمار ہوتے تھے۔ طویل علالت کے بعد جمعرات بیس اگست (پانچ ذوالقعدہ) کو آپ کی روح پرواز کرگئی۔
مرحوم کی نمازجنازہ اشاعت التوحید سراوان میں صوبے کے ممتاز علمائے کرام بشمول شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف، مولانا محمدعثمان خاشی اور معاشرے کے دیگر طبقوں کی موجودی میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کی امامت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کی۔
ملک کی مختلف دینی وسماجی شخصیات نے تعزیتی پیغام جاری کرکے مولانا بارکزہی کو متقی اور عابد و زاہد عالم دین یاد کیاہے۔ علمائے کرام نے اشاعت التوحید سراوان کے اساتذہ وطلبہ اور مرحوم کے اہل خانہ سے بطور خاص تعزیت کا اظہار کیاہے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago