سیستان بلوچستان کے دینی مدارس میں نیا تعلیمی سال شروع ہوا

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے دینی مدارس میں تعلیمی سال 1436-37 کا آغاز ہوچکاہے۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان کے اکثر دینی مدارس میں نیا تعلیمی شروع ہوچکاہے۔ اس صوبے میں برصغیر کے دینی مدارس کی طرح تعلیمی سال شوال المکرم میں شروع ہوتاہے اور رجب کے آخر تک جاری رہتاہے۔
’شورائے ہماہنگی مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان‘ یہاں دینی مدارس کا مشترکہ بورڈ ہے جس سے ساٹھ دینی مدارس منسلک ہیں۔ ان مدارس میں مفت تعلیم، طعام اور قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ایران کے سب سے بڑے دینی ادارہ دارالعلوم زاہدان میں اس شورا کا دفتر واقع ہے۔
پندرہ اگست (29 شوال)کو دارالعلوم زاہدان کے شعبہ تخصصات کے افتتاحی جلسے کا انعقاد ہوا جس میں تخصص کے اساتذہ وطلبا نے شرکت کی۔
صدر دارالعلوم زاہدان نے شعبہ تخصصات کے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: اخلاص اہم ترین نکتہ ہے۔ برائے نام اور شہرت تخصص حاصل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مفتی کہلانے سے، جب علم نہ ہو، کوئی واقعی مفتی نہیں بن سکتا۔
مولانا عبدالحمید نے تخصصات کی سطح اونچی کرنے پر زور دیتے ہوئے اساتذہ سے درخواست کی گہرے مطالعہ اور اپ ٹوڈیٹ معلومات کے ساتھ کلاسوں میں حاضر ہوجائیں۔ نیز طلبہ کوشش کریں اپنی قومی زبانیں اچھی طرح سیکھ لیں اور ثقافت اور معاشرتی مسائل سے آگاہی حاصل کریں۔
تعلیم و تبلیغ کو دین اسلام کے پھیلاو کے دو اسباب یاد کرتے ہوئے شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے طلبہ کو اس سلسلے میں محنت کرنے کی نصیحت کی۔
یاد رہے دارالعلوم زاہدان میں فقہ، تفسیر، حدیث، دعوت و اسلامی فکر، صحافت و فارسی ادب، عربی ادب اور تجوید و قراء ات میں تخصص کے شعبے قائم ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago