مساجد اور مذہبی مقامات پر حملہ اسلامی شریعت کے خلاف ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے سولہ رمضان المبارک (تین جولائی دوہزار پندرہ) کے خطبہ جمعہ میں مساجد و مذہبی مقامات پر حملے کو انتہاپسندی کے مصداق یادکرتے ہوئے ایسے اقدامات کو شریعت اسلام کے خلاف قرار دیا۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے بیان کے ایک حصے میں کویت میں ایک مسجد پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اہل تشیع کی ایک مسجد پر حالیہ حملہ المناک اور ہلادینے والا واقعہ تھا۔ اس ہولناک حملے میں روزہ دار مسلمانوں پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے مزیدکہا: انتہاپسندی و شدت پسندی بہت خطرناک ہے۔ آج کل عالم اسلام کا سب سے بڑا چیلنج اور خطرہ انتہاپسندی ہے۔ بظاہر مسلمان افراد اپنے جسم سے بم باندھ کر خود سمیت کئی لوگوں کو قتل کرتے ہیں، یہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور اس کا احترام ضروری ہے۔ اللہ کے گھر اور روزہ رکھنے والے مسلمانوں کی بے حرمتی حکم الہی کے خلاف ہے۔
شیخ الحدیث و مہتمم دارالعلوم زاہدان نے کہا: نہ صرف کویت میں بلکہ بعض دیگر ملکوں میں بھی سب سے پرامن مقامات یعنی مساجد پر حملے ہوتے ہیں۔ اسلام سختی کے ساتھ مساجد اور مذہبی مقامات پر حملے کے خلاف ہے۔ یہ اسلامی شریعت کی خلاف ورزی ہے۔ اگر کوئی شخص قتل کا مرتکب ہوا ہے سزا کے مستحق ہے لیکن بے گناہ اور نہتے لوگوں کو مارنا انتہاپسندی ہی ہے جس سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے۔
مولانا عبدالحمید نے زور دیتے ہوئے کہا: اخیر سالوں میں عالم اسلام میں انتہاپسندانہ رجحانات میں اضافہ ہوا ہے۔ لہذا ہم سب کو چوکس رہنا چاہیے اور معاشرہ و نوجوانوں کو ہر قسم کی کوتہ نظری، شدت پسندی اور انتہاپسندی سے دور رہنے کی تلقین کرنی چاہیے۔ انتہاپسندی کسی بھی طبقے اور کسی بھی دیس میں ہو خطرناک اور قابل مذمت ہے۔

بڑے شہروں میں اہل سنت کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے
ممتاز سنی عالم دین نے اپنے خطاب کے ایک حصے میں ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: شیعہ وسنی حضرات اور حکام کو چوکس رہنا چاہیے، دشمن پرامن ملکوں میں بدامنی پھیلانے کی سازشیں کررہاہے جن میں ایران بھی شامل ہے۔ کہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہیے جس سے دشمن کو مسائل پیدا کرنے اور انتہاپسندی کو فروغ دینے کا بہانہ ہاتھ آجائے۔
انہوں نے مزیدکہا: اسی لیے ہماری درخواست ہے بڑے شہروں میں اہل سنت کے لیے نماز کے مسئلے میں پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے کسی کو اپنی ذاتی رائے نافذ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ بڑے شہروں میں سنی باشندے گھروں اور کرایے کے مکانات میں نماز پڑھتے ہیں۔ اگر کسی پبلک مقام پر نماز ادا کرتے تو سرکاری اجازت کا کوئی مطلب ہوتا لیکن گھروں میں باجماعت نماز پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام حکام خاص کر صدرمملکت سے جنہوں نے آئین نافذ کرنے کا حلف اٹھایاہے درخواست ہے سنی نمازیوں کی راہ رکاوٹ کھڑی کرنے کی اجازت نہ دیں۔
مہتمم دارالعلوم زاہدان نے کہا: حکام کی رائے ہے اور عقل کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہر مسلک کے پیروکار آزاد ہو۔ اتحاد کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ دو مذہب یا مسلک ایک ہوجائیں۔ نماز کے مسئلے میں بعض فرق موجود ہیں اور اہل سنت کو اہل تشیع کے اقتدا میں نماز ادا کرنے پر کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔ امید ہے ہمارے اس حق پر توجہ دے کر جمعہ و عیدین کی نماز پر کوئی قدغن نہیں لگائی جائے گی۔
مولانا عبدالحمید نے تاکید کرتے ہوئے کہا: خطرہ ہے کہیں کوتہ نظری اور قانون کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے شدت پسندی و انتہاپسندی کو فروغ نہ ملے اور ملک میں مسائل کھڑے نہ ہوں۔ لہذا ذمہ داری و سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
اپنے خطاب کے آخر میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایران کے صوبہ گلستان میں ’یارمحمد آخوند نظری‘ اور پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران میں مولانا عبدالشکور کے انتقال پرگہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور متعلقین کے اجر وصبر کے لیے دعا کی۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago