Categories: بيانات

انسان کی اصلاح شریعت کی بھٹی میں ممکن ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے بارہ جون (چوبیس شعبان 1436) کے خطبہ جمعہ میں احکام شریعت کو ’اصلاح و تزکیہ کی بھٹی‘ قرار دیا۔
خطیب اہل سنت نے زاہدان کے سنی عوام سے خطاب کے آغاز میں قرآنی آیت: «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ» کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: اسلام ایک بے مثال دین ہے جو بنی نوع انسان کی ترقی کے لیے جامع پروگرام کے حامل ہے۔ اسلام ہی کی بدولت بندہ اللہ کا قرب اور جنت الفردوس حاصل کرتاہے۔
انسان کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا: انسان ایک کچی مخلوق ہے جو برائی اور اچھائی کی صلاحیت رکھتاہے۔ انسان لوہے اور چاندی کی طرح ہے، جب اسے معدن اور کان سے نکالا جاتاہے تو وہ ناخالص ہے۔ لوہے کو بھٹی میں ڈالاجاتاہے تب جاکر وہ خالص بن جاتاہے۔ انسان بھی شریعت کی بھٹی میں جل کر خالص ہوجاتاہے۔ نماز، روزہ اور زکات جیسی عبادات انسان کی اصلاح کے باعث ہیں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا: روزہ آسان نہیں ہے؛ سحری کے لیے اٹھنا پڑے گا اور کئی گھنٹوں تک خوردونوش اور نزدیکی سے دوری کرنا پڑے گا۔ نماز و روزہ کی برکت سے اللہ تعالی ہمارے عیبوں کو پاک فرماتاہے۔ نفس کو پاوں تلے روندنے والا شخص شریعت پر عمل کرنے والا ہے۔ دینی احکام ہمارے لیے صیقل ہیں۔

بہیمیت اور ملکوتیت کے درمیان توازن ہونا چاہیے
انہوں نے انسان کی بہیمیت اور ملکوتیت والی فطرت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا: ہر انسان کے وجود میں دو فطرتیں ہیں؛ ایک بہیمیت اور دوسری ملکوتیت و روحانیت ہے۔ اگر بہیمیت کا غلبہ ہو تو انسان کا دل مرجاتاہے اور دنیا اور گناہوں کی محبت اس پر غالب ہوتی ہے۔ ایسے افراد کے جسم زندہ لیکن دل مردہ ہوتے ہیں اور یہی لوگ دراصل مردہ ہیں۔ لیکن دینی احکام و عبادات سے انسان کے وجود میں تعادل و توازن برقرار ہوتاہے۔ روزہ بھی اسی لیے فرض قرار دیا گیاہے تاکہ ہم پر بہیمیت کا غلبہ نہ ہو۔
رمضان المبارک کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دارالعلوم زاہدان کے شیخ الحدیث نے کہا: رمضان المبارک میں ہمیں زیادہ سے زیادہ نماز، تلاوت، صدقات اور ذکر کا اہتمام کرنا چاہیے۔ آپ ﷺ اس ماہ میں کثرت سے نماز وتلاوت کا اہتمام فرماتے تھے۔ اس ماہ میں زکات ادا کرکے دینی مدارس، مساجد کے ائمہ اور نادار و غریب لوگوں سے تعاون کرنا چاہیے۔ اس مبارک مہینے میں پہلے سے زیادہ معاصی وگناہوں سے دور رہنا چاہیے۔
انہوں نے گرمی کے موسم میں رمضان کی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: خوش نصیب لوگ گرمی کے تپتے ہوئے لمبے دنوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں بلکہ خوشی سے روزہ رکھ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ روزہ رکھنے میں جتنی سختی زیادہ ہو اتنا ہی ثواب بھی زیادہ ملے گا جس طرح حج کے سلسلے میں بعض احادیث وارد ہیں۔ جو اللہ کی راہ میں کوئی قدم اٹھاتاہے، اللہ تعالی اس کی نصرت فرماتاہے۔ بہت ساری بیماریاں رمضان میں ختم ہوجاتی ہیں۔

بدھ کی شام چاند دیکھنے کا اہتمام کریں
صدر دارالعلوم زاہدان و مجمع فقہی اہل سنت ایران نے اپنے خطاب کے ایک حصے میں رویت ہلال کے مسئلے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا: اسلام نے رویت ہلال کا مسئلہ حل کردیاہے؛ حدیث کی روسے ہلال دیکھ کر روزہ رکھنا چاہیے اور روزہ بند کرکے عید منانی چاہیے۔ شیعہ وسنی اس حدیث کو روایت کرتے ہیں اور ان پر عمل پیرا بھی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا: شعبان کا ہلال اہتمام سے دیکھا گیا اور اسی حساب سے بدھ سترہ جون کی شام کو رمضان کے ہلال کے لیے تمام حضرات و خواتین منتظر رہیں۔ اس کام کو اپنا فرض سمجھ کر چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو جمعہ انیس جون کو رمضان کا پہلا دن ہوگا۔

اپنے خطاب کے آخر میں مولانا عبدالحمید نے سیستان وبلوچستان کے جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کے درمیان حفظ و قرائت کے مقابلوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: گزشتہ دنوں زاہدان کے اٹارنی جنرل اور صوبائی جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کے درمیان قرآنی مقابلے منعقد ہوئے۔ جیتنے والوں کو معافی، چھٹی اور اس طرح کے انعامات سے نوازا جاتاہے۔ یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور اس پر مذکورہ حکام کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ جیلوں کو یونیورسٹی بناکر قیدیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہیے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago