Categories: مشرق وسطی

شامی ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں درجنوں ہلاک

ایک برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ شام میں سرکاری ہیلی کاپٹروں سے بیرل بموں کی بمباری سے ملک کے شمالی صوبے حلب میں کم از کم 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی پامالی پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ ان میں سے 60 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرکاری ہیلی کاپٹروں نے الباب نامی شہر پر حملہ کیا جو کہ ان دنوں دولتِ اسلامیہ کے کنٹرول میں ہے۔
تنظیم کے مطابق 12 افراد حلب میں ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ شامی حکومت بارہا اس الزام کی تردید کر چکی ہے کہ وہ دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ڈرم یا بیرل بم استعمال کر رہی ہے۔ لیکن شام کے کئی علاقوں سے اطلاعات میں بتایا جاتا ہے کہ حکومتی فوج آئے دن ایسے بم استعمال کر رہی ہے۔
’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق سنیچر کو کم از کم 60 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب سرکاری ہیلی کاپٹروں نے الباب میں ایک مصروف بازار پر بیرل بم گرائے۔
اطلاعات میں کہا جا رہا ہے اس بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو جائےگا کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے۔
یہ برطانوی تنظیم شام کے مختلف علاقوں میں اپنے کارکنوں کی مدد سے اعداد و شمار اکھٹے کرتی ہے اور سنیچر کے حملے کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ سرکاری فوج کا اس سال کا سب سے بڑا حملہ تھا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ سنیچر کو حلب میں ایک دوسرے حملے میں بارہ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب شہر کے اس علاقے پر بمباری کی گئی جو دولتِ اسلامیہ کا مضبوط گڑھ ہے اور یہاں پر ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھرانے کے آٹھ افراد شامل ہیں۔
ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور شامی حکومت نے بھی اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں جاری کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے سیریئن آبزویٹری گروپ کا کہنا تھا کہ امریکی اور اس کی اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں2440 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے ہے۔
شام میں چار سال قبل شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زیادہ شہری پناہ کے لیے ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔

بی بی سی اردو

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago