Categories: مشرق وسطی

داعش نے شام سے عراق جانے والی آخری چیک پوسٹ پر بھی قبضہ کرلیا

داعش جنگجوؤں نے آخری محفوظ شامی عراقی سرحد پر قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد شام کا آدھا حصہ داعش کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی افواج کی پسپائی کے بعد داعش نے عراق جانے والی الطناف سرحد کی اہم چوکی پر قبضہ کرلیا ہے جو اس سے قبل تک عراق جانے والی ایک محفوظ راہ تھی۔ اس بات کا انکشاف شام میں موجود برطانوی رضاکار تنظیم ’سیرین آبزوریٹری آف ہیومن رائٹس‘ نے کیا ہے جو اپنے رضاکاروں کے ذریعے معلومات جمع کرتی ہے۔ تنظیم کے مطابق اس سرحد کا عراقی حصہ الولید کہلاتا ہے اور وہاں سے بھی عراقی افواج جاچکی ہے۔
اس سے قبل داعش کے جنگجوؤں نے اہم عراقی شہر رمادی اور شام کے قدیم تاریخی شہر پالیمرا پربھی قبضہ کرتے ہوئے پالمیرا کی جیل سے سیکڑوں قیدیوں کو بھی چھڑالیا جب کہ حکومتی عمارات، اسلحہ خانوں، میوزیم اور دیگر اہم سرکاری عمارات بھی داعش کے قبضے میں ہیں، جنگجوؤں کے شہر پر قبضے کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبورہوگئے جس کے بعد شہر میں بنیادی سہولتوں کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔
واضح رہے کہ عراق کا ایک بڑا حصہ اور شام کا قریباً نصف علاقہ اب داعش کے تسلط میں چلا گیا ہے جب کہ یمن اور لیبیا میں بھی داعش کے جنگجو بہت منظم اورسرگرم ہیں۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago