مولانا عبدالحمید نے شکارپور حملے کی مذمت کی

زاہدان(سنی آن لائن) ممتاز ایرانی سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے جمعہ تیس جنوری کو شکارپور میں شیعہ برادری پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سنی آن لائن کے مطابق خطیب اہل سنت زاہدان نے سنیچر اکتیس جنوری میں بیان جاری کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں شیعہ نمازیوں پر حملے کو ’المناک اور افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔
اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہاہے: اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے پیچھے انتہاپسند عناصر ہیں جو بلاشبہ اسلام کے دشمنوں کے مفادات کی راہ پر چلتے ہیں۔
مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے اپنے بیان کے آخر میں لکھاہے: موجودہ حساس حالات میں جب شیعہ وسنی برادریوں میں انتہاپسند لوگ موجود ہیں، دونوں فرقوں کے علما و دانشور اور عوام نشانہ بن رہے ہیں؛ اس سے مسلم فرقوں میں عداوت و دشمنی پیدا ہوتی ہے۔ بلاشبہ ایسے اقدامات سے عالمی سامراجی طاقتوں اور صہیونی تحریک کو فائدہ مل رہاہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago