Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج نے پورا فلسطینی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹادیا

 

 

 

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اکثریتی گائوں العراقیب کو ایک بار پھر مسمار کردیا ہے جس کے باعث وہاں سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی فوجیوں کی سیکیورٹی میں بلڈوزروں نے العراقیب پر چڑھائی گھروں میں موجود مردوں کے کام کاج پر چلے جانے کے بعد کی، مویشیوں کی حفاظت کیلیے بنائے گئے شیلٹر بھی اسرائیلی فوجیوں نے مسمار کر دیے، صہیونی فوجیوں نے قصبے کی مکمل ناکہ بندی کرنے کے بعد کچے گھروں، خیموں اور شیلٹروں میں رہنے والے فلسطینیوں کو گھسیٹ کر باہر نکالا اور مکانات کو گرانا شروع کردیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی ایک جیل میں قید15فلسطینی مختلف بیماریوں اور اسرائیل جیل حکام کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 1948 کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے گائوں کو مسمار کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ صہیونی فوج درجنوں بار اس بستی کو صفحہ ہستی سے مٹا چکی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھاتی ہیں

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…

1 day ago

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago