Categories: مشرق وسطی

خالد الخوجہ شامی اپوزیشن کے نئے سربراہ مقرر

شامی اپوزیشن کی جنرل انقلاب کونسل نے حزب اختلاف کے متحدہ محاذ کے سربراہ ھادی البحرہ کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر خالد الخواجہ کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق شامی اپوزیشن اتحاد کے نئے سربراہ کے لیے نیشنل کونسل کے زیر اہتمام رائے شماری گذشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں ہوئی جس میں الخوجہ 56 ووٹوں کےساتھ اتحاد کے نئے سربراہ منتخب ہوئے۔ ان کے مقابلے میں اپوزیشن کے سابق سیکرٹری جنرل نصر الحریری کو 50 ووٹ ملے۔
اپوزیشن اتحاد کے جنرل سیکرٹری کا پہلے مرحلے میں انتخاب نہیں ہو سکا جس کے بعد دوسرے مرحلے کی رائے شماری تک جنرل سیکرٹری کا انتخاب موخر کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے ھشام مروہ کو نیشنل الائنس کا نائب صدر مقرر کیا تاہم دو دیگر نائب صدور کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اپوزیشن کی جانب سے نامزد وزیر اعظم احمد طعمہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ وزارت انصاف، لوکل گورنمنٹ اور وزارت ثقافت کے وزراء کو بھی اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔ اپوزیشن نے نادر عثمان کو اپنا نائب وزیر اعظم مقرر کیا جبکہ وزارت خزانہ اور توانائی کے قلم دان فی الحال خالی رکھے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ شامی اپوزیشن کی قیادت میں حالیہ ردو بدل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان روس کی میزبانی میں رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو دوبارہ بات چیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس نے شامی اپوزیشن کے ساتھ بات چیت میں صدر بشار الاسد کا کردار محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد اپوزیشن نے مذاکرات کی مساعی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
خالد الخوجہ کون؟
شامی اپوزیشن کے نو منتخب صدر خالد الخوجہ کا آبائی شہر دمشق ہے جہاں وہ چار جولائی 1965ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم دمشق ہی سے حاصل کی۔ صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے دور حکومت میں الخوجہ دو مرتبہ اپنے اسکول کے زمانے میں جیل میں بھی ڈالے گئے۔
جیل سے رہائی کے بعد وہ لیبیا چلے گئے جہاں انہوں نے میٹرک تک تعلیم مکمل کی۔ سنہ 1985ء میں وہ لیبیا سے ترکی چلے گئے جہاں جامعہ استنبول میں سیاسیات میں داخلہ لیا۔ سنہ 1986ء میں ترکی کی جامعہ ازمیر سے وابستہ ہو گئے اور سنہ 1994ء میں ترکی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف چار سال قبل شروع ہونے والی عوامی بغاوت میں ڈاکٹر خالد الخوجہ بھی ایک توانا آواز بن کر ابھرے۔ انہیں شامل کی نیشنل کونسل میں شامل کیا گیا۔ دو سال قبل انہوں نے شامی اپوزیشن کو متحد کرنے اور نیشنل الائنس تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اب تک ترکی میں شامی اپوزیشن کے مندوب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

العربیہ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago