Categories: مشرق وسطی

عراق:داعش کا صحوہ پر خودکش حملہ،38 ہلاک

عراق میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے جنوبی شہر مدائن میں حکومت نواز سنی نوجوانوں پر مشتمل ملیشیا صحوہ پر خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔اس بم دھماکے کے نتیجے میں صحوہ کے اڑتیس ارکان ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

داعش کے بمبار نے حکومت کی حامی صحوہ کے جنگجوؤں کو اس وقت بم حملے میں نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی تن خواہیں وصول کرنے کے لیے ایک دفتر کے باہر جمع تھے۔داعش نے آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور خودکش بمبار کی شناخت سیف الدین الانصاری کے نام سے کی ہے۔
واضح رہے کہ اہل سنت جنگجوؤں پر مشتمل صحوہ کی تشکیل عراق پر امریکی فوج کے حملے کے دوران کی گئی تھی اور انھوں نے داعش کی پیش رو تنظیم دولتِ اسلامی عراق کے خلاف مغربی صوبے الانبار میں جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور اس کی پیش قدمی روک دی تھی۔
اب ایک مرتبہ پھر عراقی حکومت کو صحوہ میں شامل جنگجوؤں کی داعش کے خلاف جنگ میں مدد درکار ہے اور وہ اس جنگجو گروپ کے خلاف لڑائی میں عراقی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں مگر امریکی فوج کے عراق سے انخلاء کے بعد سے بہت سے جنگجو تن خواہیں نہ ملنے اور دوسرے مسائل کی وجہ سے صحوہ کو خیرباد کَہ چکے ہیں۔
صحوہ کے ارکان کو عراقی حکومت قومی خزانے سے تنخواہیں ادا کرتی ہے لیکن ان کو اکثر تاخیر سے مہینے کی آخری تاریخوں میں تن خواہیں ادا کی جاتی ہیں۔اب عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی انھیں دوبارہ منظم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی حکومت نے حال ہی میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے ان میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تقسیم کیا ہے۔
عراقی وزیراعظم اس طرح کے پیرا ملٹری دستوں اورملیشیاؤں پر مشتمل نیشنل گارڈز تشکیل دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔اس کے لیے قانون سازی درکار ہے لیکن عراقی پارلیمان نے ابھِی تک ایسے کسی قانون کی منظوری دی ہے اور نہ حکومت نے ایسا کوئی قانون متعارف کرایا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago